Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Sports

ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے دی شکست

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی 2024 کے میچ میں آج 14 ستمبر ہفتہ کو بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی ہے۔ اس مقابلہ میں نیلکنتھ شرما کو ہیرو آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے گول کیا۔
بھارت نے پاکستان سے پہلے چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کو شکست دے چکا ہے۔ 
اس کے ساتھ ہی ہندوستان ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی 2024 میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔اسکے علاوہ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔