Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

آتشی 21 ستمبر کو دہلی کے چیف منسٹر کے عہدہ کا لیں گی حلف،کابینہ میں کئی نئے چہروں کو شامل کئے جانے کا امکان

عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی 21 ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلی کے طورپر حلف لیں گی۔ آتشی کے ساتھ دیگر وزراء بھی حلف لیں گے۔ اس سے قبل دہلی کے لفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیجے گئے خط میں وزیر اعلیٰ نامزد آتشی کی حلف برداری کیلئے 21 ستمبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا استعفیٰ بھی مرمو کو بھیج دیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق عام آدمی پارٹی کی مقننہ پارٹی نے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کوئی تاریخ تجویز نہیں کی ہے۔ 
اروند کیجریوال نے منگل کو اپنا استعفیٰ ایل جی کو پیش کیا تھا اور آتشی نے قومی دارالحکومت میں نئی ​​حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق آتشی کی حلف برداری کی تقریب راج بھون کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔