کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج صبح ہرینانہ کے کرنال ضلع میں پہنچے۔ وہ صبح تقریباً سوا پانچ بجے گھوگھڑی پور گاؤں میں آئے، جہاں انہوں نے ایک نوجوان کے خاندان سے ملاقات کی۔
راہل گاندھی نے جس نوجوان امت کے خاندان سے ملنے کی خاطر یہ دورہ کیا، وہ امریکہ میں رہتے ہیں اور ایک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے
راہل گاندھی نے اپنے حالیہ امریکہ کے دورے کے دوران امت سے ملاقات کی تھی اور اب ان کے خاندان سے ملنے کرنال پہنچے۔
راہل گاندھی نے امت کی والدہ بیرمتی اور والد بیر سنگھ سے بات چیت بھی کی۔
امت کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی یہاں سے روانہ ہوگے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں امت سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ ہندوستان جائیں گے تو ان کے اہل خانہ سے ضرور ملاقات کریں گے۔