تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کو ووٹ برائے نوٹ کیس معا ملے میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔
بی آر ایس کے رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کی جانب سے کیس کو دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ریونت ریڈی کی جانب سے تحقیقات کو متاثر کرنے کا کو ئی ثبوت نہیں ہے۔ جگدیش ریڈی کی درخواست صرف غلط فہمیوں کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔
اگر وزیر اعلیٰ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہیں تو درخواست گزار اس کو دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔