عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر آتشی آج دہلی کے وزیر اعلی کے طورپر شام 4.30 بجے حلف لیں گی۔
حلف برداری کی تقریب راج نواس میں ہوگی جہاں دہلی کے لفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ آج سہ پہر آتشی اور ان کی وزراء کونسل کو حلف دلائیں گے۔
صدر دروپدی مرمو نے آتشی کو حلف اٹھانے کی تاریخ سے دہلی کا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ صدرجمہوریہ نے وزیر اعلیٰ کے طورپر اروند کیجریوال کا استعفیٰ بھی ان کی وزراء کونسل کے ساتھ قبول کرلیا ہے۔
صدر مرمو نے پانچ نئے وزراء کی تقرری کو بھی منظوری دے دی ہے۔
ان پانچ وزرا میں گوپال رائے۔ کیلاش گہلوت۔ سوربھ بھردواج۔ عمران حسین اور مکیش اہلوت شامل ہیں۔
آتشی کالکاجی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت کے بعد دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔