Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

جے ڈی یو نے سنجے جھا کو پارٹی کا نیا قومی ورکنگ صدر کیا مقرر

جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کو پارٹی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں یہ بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ سنجے جھا کو جے ڈی یو کے قومی صدر کی کمان سونپے جانے کی قیاس آرائیاں پہلے ہی سے کی جا رہی تھیں۔
جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود سنجے جھا کو کارگزار صدر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے یہ اعلان دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں کیا ہے۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی ورکنگ صدر بننے پر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر اور ہمارے قومی صدر سی ایم نتیش کمار نے مجھے بہت بڑی ذمہ داری دی ہے۔ میں ان کا شکر گزار ہوں اور نتیش کمار نے بہار کو بدل دیا ہے۔ بہار میں جو الیکشن ہوا اس نے ظاہر کیا کہ ہم نے 40 میں سے 30 سیٹیں جیتی ہیں، اور ہم نے 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 177 جیتی ہیں، سنجے کمار جھا کو نتیش کمار کا خاص اور قریبی لیڈر مانا جاتا ہے۔ وہ بہار حکومت میں آبی وسائل اور اطلاعات اور تعلقات عامہ کے محکمے کے وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ بہار قانون ساز کونسل کے رکن بھی تھے۔ فروری 2024 میں، وہ بہار سے بشیست نارائن سنگھ کی جگہ جنتا دل (یونائیٹڈ) سے راجیہ سبھا کے بلامقابلہ رکن منتخب ہوئے
آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے لالن سنگھ کے استعفیٰ کے بعد خود نتیش کمار جے ڈی یو کے قومی صدر کی کمان سنبھالے ہوئے تھے۔ لیکن اب جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آئے، انہوں نے سنجے جھا کو ذمہ داری دے دی ہے،اب ملک میں جے ڈی یو کو چلانے کی ذمہ داری سنجے جھا کے پاس ہوگی