حال ہی میں انڈونیشیا میں دل دہلا دینے والا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے،جسے سن کر لوگ حیران ہیں، یہ واقعہ 36 سالہ ایک خاتون کی ہے جو اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیۓ گھر سے نکلی تھی جس کے بعد وہ خاتون لاپتہ ہوگئی۔
خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے رشہ داروں نے اسکی تلاش شروع کردی۔
کچھ وقت کے بعد لاپتہ خاتون کے شوہر کو گھر سے 500 میٹر کی دوری پر انہیں انکی بیوی کے کپڑے اور چپل ملے،جہاں اس نے تقریباً 10 میٹر کے فاصلے پر ایک سانپ کو دیکھا، سانپ ابھی تک زندہ تھاجس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا ہوا تھا۔
شوہر کو شک ہوا اور اس نے گاؤں والوں کو آواز دی جس کے بعد لوگون نے اس اژدھے کا پیٹ کاٹ دیا،جس کے ساتھ ہی کلیجہ منہ کو آ جانے والا منظر دیکھنے کو ملا اس سانپ کا پیٹ چاک ہوتے ہی انہیں خاتون کی لاش ملی۔اس واقعہ سے لوگ دہل اٹھے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا کے اسی علاقے میں 20 فٹ لمبا اژدھا ایک خاتون کو نگل لیا تھا جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش باہر نکالی گئی تھی۔