Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

ہیمنت سورین نے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طورپر لیا حلف

 
ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ کل رات میں ہی چمپائی سورین نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کے بعد ہی یہ اطلاع ملی کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوا پیش کر دیا ہے۔ اب تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہیمنت سورین 13ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے۔
 
یاد رہے کہ چمپائی سورین، جس نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد 2 فروری کو جھارکھنڈ کے 12ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا،اس نے بدھ کی شام راج بھون میں گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ اس کے فوراً بعد ہیمنت سورین، جو ابھی  منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، انہوں نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
 ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کی بیوی کلپنا سورین کو نیا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ لیکن چیف منسٹر کا عہدہ چمپائی سورین کو سونپا گیا تھا۔