حیدرآباد: 6 جلائی (منصف ٹی وی) آج بروز ہفتہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور ریونتھ ریڈی کی اہم میٹنگ ہورہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے بیچ زیر التواء مسائل کا حل نکلنے کی اُمید ہے جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان واقع اہم مسائل پر دنوں وزیر اعلیٰ بات چیت کریں گے، تیلگو ریاستوں کے عوام کی نظریں اسی اہم میٹنگ پر جمی ہوئی ہے علاوہ ازیں حکومت تلنگانہ سے بھدراچلم کے مواضعات جو آندھراپردیش کے حوالہ کئے گئے ہیں ان کے متعلق بھی چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کو متوجہ کروایا جائے گا۔ عہدیدارو ںکے مطابق ریاست کے اثاثہ جات جن کی تقسیم کا عمل باقی ہے اور تلنگانہ کو وصول طلب اثاثہ جات کی حوالگی پر بھی تمام تفصیلات پر بات چیت ہوگی۔