Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

کوکا پیٹ میں اسلامک کلچرل سینٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ

حیدرآباد: 10 جلائی (منصف ٹی وی) مائنارٹیز ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری تفسیر اقبال  کے علاوہ ٹیمریز کے وائس چیئر مین فہیم قریشی نے آج کوکا پیٹ کا دورہ کیا، یاد رہے کہ یہاں اسلامک کلچرل سینٹر تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام شروع ہورہا ہے، یہ لوگ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے افسروں اور اہلکاروں کے ہمراہ یہاں پہنچے تھے انہوں نےشمس آباد میں وقف املاک کا جائزہ لیا ، اس دوران وقف بورڈ کے چیئر مین سید عظمت اللہ حسینی کی کمی لوگوں کو محسوس ہوئی ،۔۔کوکاپیٹ میں گلوبل اسلامک کلچلر سینٹر بنانے کے منصوبے کی شروعات سابقہ بی آر ایس حکومت میں ہوئی تھی لیکن یاد رہے کہ اس منصوبے کے لیے ابھی تک سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا گیا ہے۔