بہار میں جے پی گنگا پاتھ کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو ایک افسر کے پاؤں چھونے کی بات کہی تھی۔
اس پر ریاست کی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے سی ایم نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ
’وزیراعلیٰ اپنی نہیں بلکہ اپنے عہدے کی توہین کر رہے ہیں۔
لالو پرساد یادو کی بیٹی اور آر جے ڈی لیڈر روہنی اچاریہ نے بھی 'بہار انتظامیہ کی بے بسی' پر طنز کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ انتظامیہ پر بے بسی اور کمزور گرفت کی صورتحال ایسی ہے کہ پاؤں چھونے اور پکڑنے کی صورت حال آگئی ہے
در اصل 10 جولائی بروز بدھ کو نتیش کمار نے پٹنہ میں جے پی گنگا پاتھ کے کام کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے ایک سینئر افسر سے کہا تھا کہ
کہیے تو ہم آپ کے پیر چھو لیتے ہیں،اس سال اسے مکمل کر لیں،
نتیش کے اس بیان پر کانگریس نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔
بھاگلپور کے کانگریس ایم ایل اے اجیت شرما نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے مگر وہ پاؤں چھونے کی بات کرتے ہیں،یہ شرم کی بات ہے۔
انہوں نے کہا، "بہار میں افسران کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کریں اور ان کے پاؤں نہ چھوئیں،