Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد 13 میں سے 11 سیٹوں پر آگے

سات ریاستوں کی 13 سیٹوں پر  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں یہ پہلا الیکشن ہے جہاں این ڈی اے کو ایک بار پھر انڈیا اتحاد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے بیچ آہستہ آہستہ رجحانات ابھر رہے ہیں، جہاں بی جے پی کے مایوسی چھائی ہوئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے تقریباً 4 گھنٹے بعد بی جے پی صرف ایک سیٹ پر آگے ہے۔ جو کہ ہماچل پردیش کی ہمیر پور اسمبلی سیٹ ہے۔
اس کے علاوہ کانگریس 5 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ٹی ایم سی مغربی بنگال کی تمام 4 سیٹوں پر آگے ہیں۔ وہیں جے ڈی یو، عام آدمی پارٹی اور ڈی ایم کے ایک ایک سیٹ پر آگے ہیں۔
اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے جن سیٹوں پر گنتی جاری ہے، ان میں مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 4 سیٹیں ہیں،ہماچل پردیش میں 3 اور اتراکھنڈ میں 2 سیٹیں ہیں۔
اس کے علاوہ بہار، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور پنجاب میں ایک ایک اسمبلی سیٹ ہیں۔