Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

تلنگانہ میں کسانوں کو ملا تحفہ ،وزیر اعلی ریونت ریڈی نے جاری کی کسانوں کے قرض معافی کی پہلی قسط

ریاست تلنگانہ میں ریونت ریڈی حکومت نے ایک اور انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوۓ  کسانوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ انتخابات کے موقع پر جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرتے ہوۓ ریونت ریڈی کی سرکار نے کسانوں کے قرض کی معافی دے دی ہے ۔ 
بتا دیں کہ وزیر اعلی نے رعیتو نیستم پروگرام کے تحت کسانوں کے قرض معافی کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔ سکریٹریٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہوے وزیر اعلی نے ریاست کے کسانوں سے براہ راست مخاطب ہو کر قرض کی معافی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا، ریاستی وزراء و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ جمعرات کو  شادنگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مقامی ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر کی تصویروں کو دودھ سے دھویا۔ ویرلاپلی شنکر نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کسانوں کے ساتھ کیۓ ہوۓ وعدہ کو پورا کر دیا ہے،
ایم ایل اے شنکر نے بتایا کہ پہلی ریلیز کے لیے 75 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 250 روپے منظور کیۓ گئے ہیں۔
 ساتھ ہی اس موقع پر کانگریس پارٹی کے کارکنان اور کسانوں نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور خوب جوش و خروش کے ساتھ زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔