Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

ریاست تلنگانہ میں اسکولوں کے نظام الاوقات میں ہوئی تبدیلی

تلنگانہ محکمہ تعلیم نے ہائی اسکولوں کے نظام الاوقات کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے
ریاست تلنگانہ میں سرکاری سطح کے ہائی اسکولوں میں اسکول کے اوقات میں  تبدیلی کی گئی ہے اس تعلق سے محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ہائی اسکولس کے نظام الاوقات  میں تبدیلی کے حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
جس کے مطابق ریاست کے سرکاری ہائی اسکول صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک جاری رہیں گے۔ 
بتا دیں کہ فی الحال ہائی اسکول صبح 9.30 بجے سے شام 4.45 بجے تک جاری ہے۔ ہائی اسکول کے بچوں کو بھی پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کے بچوں کے نظام الاوقات میں لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیا ہے کہ پرائمری اور اپر پرائمری اسکول معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک جاری رہیں گے۔ 
اس کے علاوہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں صبح 8.45 بجے سے شام 4 بجے تک اسکولوں کے اوقات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔