Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Entertainment

کویت میں شادی کے 3 منٹ بعد ہی دلہن نے لے لی طلاق،جانیں آخر کیوں؟

کویت میں ایک ایسی شادی ہوئی جہاں دلہن نے اپنے شوہر سے شادی کے صرف 3 منٹ بعد ہی طلاق مانگ لی۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا  پر ان دنوں  2019 میں  پیش آنے والا یہ واقعہ زیر بحث ہے
 جہاں ایک دلہن نے شادی کے 3 منٹ بعد اپنی بے عزتی پر دلہے سے طلاق مانگ لی، جسکے بعد اس شادی کو  دنیا کی سب سے مختصراً شادی  کہا جارہا ہے۔
ذرائع  کے مطابق شادی کے بعد کورٹ سے نکلتے وقت دلہن کا پیر پھسل گیا تھا جس پر دلہا نے دلہن کی مدد کرنے کے بجائے اس کا مذاق اڑایا اور نئی نویلی دلہن کو بیوقوف کہہ ڈالا جس پر دلہن طیش میں آگئی اور اس واقعے کے فوری بعد دلہن نے کورٹ واپس جاکر شادی کروانے والے جج کے سامنے شوہر سے طلاق مانگ لی اور عدالت نے نئے جوڑے کی شادی منسوخ کردی۔
دلہن کے اس فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی  رائے مختلف نظر آتی ہے  جہاں ایک طرف کچھ لوگ اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں تو دوسری طرف کچھ لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔