Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

منو بھاکر: ایک ہی اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی بنی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

ہندوستان کے اسٹار شوٹر منو بھاکر نے منگل کو پیرس اولمپکس میں دوسری تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ایک ہی اولمپکس میں دو میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
 بتا دیں کہ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر بھارت کو دوسرا میڈل دلایا ہے۔ دونوں کی اس جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کے برنز میڈل مقابلہ میں کوریا کے نشانے بازوں کو شکست دے دی ہے،جسکے ساتھ ہی منو بھاکر ایک ہی اولمپکس میں  دو میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں، 
یاد رہے کہ اسی اتوار کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ کے زمرے میں کانسی کا میڈل جیت کر ہندوستان کے لیے میڈل کا کھاتہ کھولی تھی اب منو نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوۓ تین دن کے اندر ہی ہندوستان کو دوسرا میڈل دلایا ہے۔
ان دونوں کی جوڑی نے کورین کھلاڑی کو 16-10 سے شکست دی ہے۔ 
واضح رہے کہ کوریائی جوڑی میں "او یے جن" وہی شوٹر ہیں جنہوں نے اتوار کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل زمرے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔