Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024:بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائيگا آج کا میچ

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں
آج بھارت اور سری لنکائی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کا یہ تیسرا میچ ہوگا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا،
جو کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،
یاد رہے کہ اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں سے ٹیم انڈیا کو پہلے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف جیت حاصل ہوئی ہے۔
ایسے میں سری لنکا کے خلاف یہ تیسرا میچ ٹیم کے لیے بہت اہم ہوگا۔ 
واضح رہے کہ سری لنکا کو پہلے میاچ میں پاکستان کے خلاف شکست ہوئی تھی۔ ایسے میں وہ بھی آج اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے جیت کی ہرممکن کوشش کرے گی۔