Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں؟ لوک سبھا میں اسدالدین اویسی کے تلخ سوالات

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے این سی ای آرٹی کے نصاب سے بابری مسجد اور 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق حوالہ ہٹانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی، 
انہوں نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا ہمارے بچوں کو گجرات قتل عام اور بابری مسجد کی شہادت سے متعلق جاننا نہیں چاہئے؟
ساتھ ہی اویسی نے مسلمانوں کے اسکول چھوڑ نے کے تناسب کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ کیا مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں؟
بتا دیں کہ این سی ای آر ٹی کی جانب سے کلاس 12 کے لیے پولیٹیکل سائنس کی نظرثانی شدہ نصابی کتاب میں بابری مسجد کی شہادت کے باب کو ہٹا دیا گیا ہے،جہاں بابری مسجد نام کے بجائے اسے "تین گنبد والا ڈھانچہ" کہا گیا ہے۔ جس پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان کے بچوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو ایک "بہت بڑا مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔ 
ہمارے بچوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ 1949 میں ایک کارکرد مسجد کی بے حرمتی کی گئی تھی اور پھر 1992 میں ایک ہجوم نے اسے منہدم کر دیا تھا۔ 
اویسی نے مزید کہا کہ جو لوگ تاریخ سے سبق حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ اسے دہرانے کے لیے برباد ہوتے ہیں،