کانگریس لیڈر اور لوک سبھا اپوزیشن راہول گاندھی نے ای ڈی کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی پارلیمنٹ میں ان کی 'چکرویوہ' والی تقریر کے بعد ان پر چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم "ایکس" پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا کہ ای ڈی کے،اندرونی ذرائع نے انہیں بتایا کہ !ان کے خلاف چھاپے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
گاندھی نے کہا کہ وہ کھلے بازوؤں کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔
یادر ہے کہ 29 جولائی کو لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2024 پر بولتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ملک کے کسان، مزدور اور نوجوان خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کمل کے نشان کو نمایاں طور پر ظاہر کرنے پر وزیر اعظم مودی پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ 21 ویں صدی میں ایک نیا 'چکرویوہ' تشکیل دیا گیا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ جو'چکرویوہ' بنایا گیا ہے اس سے کروڑوں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم اس چکرویوہ کو توڑ دیں گے۔ اسے توڑنے کا سب سے بڑا طریقہ ذات پات کی مردم شماری ہے۔ جس کی وجہ سے آپ سب ڈر رہے ہیں۔ انڈيا اتحاد "ایم ایس پی اس ایوان میں قانون پاس کرے گا۔ ہم اس ایوان میں ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے اور آپ کو دکھائیں گے۔"
اسکے علاوہ راہل گاندھی نے مہابھارت جنگ کے چکرویوہ ڈھانچے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں خوف اور تشدد ہے اور ابھیمنیو کو پھنسانے کے بعد 6 لوگوں نے مارا تھا۔ چکرویوہ کو پدماویہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ایک نیا چکرویوہ تیار کیا گیا ہے، وہ بھی کمل کے پھول کی شکل میں اور وزیر اعظم اپنے سینے پر اس کی علامت کے ساتھ چلتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان، کسان اور مائیں بہنیں بھی ابھیمنیو کی طرح چکرویہ میں پھنس رہی ہیں۔
مزید راہل نے کہا کہ آج بھی چھ لوگ چکرویوہ کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ آج کے چکرویوہ کو نریندر مودی، امیت شاہ، موہن بھاگوت، اجیت ڈوول، امبانی اور اندانی کنٹرول کر رہے ہیں۔