Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو دی ضمانت،17 ماہ بعد ملی بڑی راحت

دہلی شراب معاملے میں گرفتار دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ 
پچھلے سترہ مہینے سے منیش سسودیا شراب پالیسی منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں، آج سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کو منظوری دیدی ہے۔
اس دوران عدالت نے سی بی آئی کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔
26 فروری 2023  کو سی بی آئی نے منیش سسودیا کو تحویل میں لیا تھا۔ اب منیش سسودیا کے لیے یہ بہت بڑی راحت کی خبرہے، کیونکہ وہ 17 ماہ بعد جیل سے باہر آرہے ہیں۔ جبکہ اروند کیجریوال اور ستیندر جین ابھی تک جیل میں قید ہیں،
منیش سسودیا کو ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک ملک چھوڑنے پر پابندی ہے، دوسرا کوئی ثبوت متاثر نہیں کرے گا، اور تیسرا یہ کہ سیسوڈیا کو اپنا پاسپورٹ سونپنا ہوگا۔ اور 10 لاکھ روپے کا ذاتی بانڈ بھی ادا کرنا ہوگا،اس کے علاوہ انہیں ہر سوموار اور جمعرات کو تھانے میں حاضر ہونا پڑے گا،
واضح رہے کہ سسوڈیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا، جن پر دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ وہیں ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اب 17 ماہ بعد جیل سے رہا ہوں گے۔