Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Sports

امن سہراوت نے رقم کی تاریخ،ریسلنگ میں جیتا برانز میڈل،سب سے کم عمری میں تمغہ جیتنے کا اعزاز

 
ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے فری اسٹائل 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس اولمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
کانسی کے تمغے کے لیے درکار میچ میں انہوں نے اپنے حریف پورٹو ریکو کے ڈیرین ٹوئی کروز کو 13-5 سے شکست دی،
اس فتح کے ساتھ ہی امن سہراوت اولمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر کے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 21 سال اور 24 دن کی عمر میں اولمپک میڈل جیتا ہے جبکہ شٹلر پی وی سندھو نے ریو گیمز 2016 میں 21 سال 4 ماہ کی عمر میں اولمپک میڈل جیتا تھا۔
امن کی جیت پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ مجموعی طورپر پانچواں کانسی کا تمغہ ہے جبکہ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا۔اس میڈل جیتنے کی خوشی میں پی ایم مودی نے امن سہراوت کو خاص انداز میں مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے اپنے پیام میں کہاکہ ہمارے پہلوانوں کا مزید شکریہ! پیرس اولمپکس میں مردوں کے فری اسٹائل 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امن سہراوت کو مبارکباد۔ ان کی لگن اور عزم صاف نظر آتاہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ پورا ملک اس شاندار کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امن سیمی فائنل میں ایک چیلنجنگ باؤٹ کے بعد برانز میڈل کے مقابلے میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ جاپان کے ری ہیگوچی سے ہوا، جو سابق عالمی چیمپئن اور ریو 2016 کے اولمپکس میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔ ایک دلیرانہ کوشش کے باوجود، امن کو ہیگوچی نے ٹیکنیکل برتری کے ذریعے 10-0 سے شکست دی،