Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

الیکشن کمیشن آج دوپہر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا کرئینگے اعلان،ہریانہ اور جموں کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کاہوسکتا ہے اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا  نے آج سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔  جس میں قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سال ہریانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔
اگرچہ الیکشن کمیشن  نے ریاستوں کی وضاحت نہیں کی ہے،لیکن امید ہے کہ تاریخیں ہریانہ اور جموں و کشمیر کے لیے ہوں گی۔
ہریانہ اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کی مدت 3 نومبر اور 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات 30 ستمبر 2024 تک  کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن  کی ٹیم  انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حال ہی میں  جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کرچکی ہے۔