Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری

جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیش  جاری کردی گئی ہے۔ 
اس مرحلے میں 18 ستمبر کو 24 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ 
یہ چناؤ حلقے اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعے میں ہیں۔ 
ای سی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، امیدوار ان نشستوں کے لیے 27 اگست تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو کی جائے گی۔ 
ای سی آئی کے نوٹیفکیشن سے پہلے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ان 24 حلقوں کے ووٹرز سے کہا گیا کہ وہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعات کے مطابق منتخب کریں۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ یونین ٹیریٹری میں انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے، 
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں 2014 میں آخری بار انتخابات ہوئے تھے تاہم اب 10 سال بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ 2014 میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط حکومت بنائی جو 19 جون 2018 تک جاری رہی۔ 
جموں و کشمیر کو گورنر کے زیر انتظام صدر راج کے تحت رکھا گیا۔
5 اگست 2019 کو، بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ تب سے UT کا انتظام ایک LG اور اس کے اکیلے مشیر کے زیر انتظام ہے۔