ایران میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ہے،جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گۓ جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتا دیں کہ 110 زائرین کا قافلہ 2 بسوں میں سفر کر رہے تھے،مقدس مقام کی زیارت کے لیے ایران کے سفر پر تھے، جو حادثے کا شکارہو گۓ، حادثہ ہونے والی بس میں سوار 53 مسافروں میں سے زیادہ کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ ایران کے شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔