جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) لیڈر چمپائی سورین نے بڑا فیصلہ لے لیا ہے۔
انہوں نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کی ایک حالیہ ٹویٹ سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔ ہر کوئی قیاس لگا رہا تھا کہ چمپائی سورین کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اب سابق وزیراعلیٰ نے نیا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائر نہیں ہوں گے اور نئی پارٹی بنائیں گے۔