Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں سیلاب متاثرین میں مالی امداد تقسیم ۔ چار لاکھ سیلاب متاثرین میں پانچ سو ستیانوے کروڑ روپیے کئے گئے تقسیم

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابونائیڈو نے آج سیلاب   متاثرین میں امدادی رقم  تقسیم کئے ۔ 
اس سلسلہ میں وجے واڑہ کلکٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جہاں  وزیر اعلی این چندرا بابونائیڈو نے سیلاب متاثرین میں مالی امداد تقسیم کئے ۔ 
ریاست بھر میں جملہ چار لاکھ افراد  میں مالی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔ جسمیں وجے واڑہ کے ہی دیڑھ لاکھ سے زائد افراد شامل ہیں ۔ 
سیلاب متاثرین میں جملہ پانچ سو ستیانوے کروڑ روپیے تقسیم کئے گئےہیں ۔
 بتا دیں کہ سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پرریاست آندھرا پردیش   میں مالی نقصان ہوا ہے ۔ وجے واڑہ میں سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہوگئے ۔ دکانوں  میں رکھا سامان پوری طر ح سے تباہ ہوگیا ۔
تاجروں کو بھی کافی نقصان پکا سامنا کرنا پڑا۔ 
 چندرا بابونائیڈو نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے لوگوں نے چار سو کروڑ روپیے کی امداد چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروائی تھی۔