مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا جلد اعلان ہو سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایک ٹیم مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر جمعرات کو ممبئی پہنچی۔
ایک ریلیز میں کہا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کو کمیشن سیاسی جماعتوں کے نمائندوں،قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، مرکزی نیم فوجی دستوں کے نوڈل افسران، خصوصی پولیس نوڈل افسران، چیف الیکٹورل آفیسر، ریاستی چیف سکریٹریوں، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وغیرہ سے ملاقات ہوگی۔
ریلیز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن دہلی روانہ ہونے سے پہلے ہفتہ کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرے گا۔
مہاراشٹر اسمبلی کی مدت نومبر کے آخری ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔