Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا،میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ،استعفیٰ نہیں دوں گا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے موڈا معاملے میں استعفیٰ دینے کے تعلق سے جمعہ 27 ستمبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ''میں استعفیٰ کیوں دوں؟ میں اس وقت استعفیٰ دیتا جب میں نے کچھ غلط کیا ہوتا،
وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ گورنروں کو ریاستی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
دو روزہ دورے پر میسورو پہنچنے پر، سی ایم سدارامیا نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ملک میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔
سی ایم نے آئین کا حوالہ دے کر کہا کہ کونسی پارٹی کی حکمرانی والی ریاست ہے اس سے قطع نظر، گورنروں کو حکومت کے نظم و نسق میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
سدرامیا کے مطابق وہ انتظامی اُمور چلا رہے ہیں کیونکہ لوگوں نے کانگریس کو مینڈیٹ دیا ہے۔
جہاں کہیں بھی اپوزیشن پارٹیوں کو بالادستی حاصل ہے وہاں مرکزی حکومت سی بی آئی، ای ڈی اور گورنر کے دفتر کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں کے استعفی کا مطالبہ پر، سدارامیا نے اپنا دفاع کیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ڈی کمارسوامی مودی حکومت کے وزیر ہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وہ ضمانت پر ہیں۔