Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

کانپور ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام

 
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں صرف تین اووروں میں 50 رنز مکمل کر لیے۔یہ ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔
کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے مل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
بارش سے متاثرکانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے۔
اپنی پہلی اننگز کھیلنے آئی ہندوستانی ٹیم نے صرف تین اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے۔
تاہم اگلے ہی اوور میں کپتان روہت شرما 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے اپنی اننگز میں صرف 11 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام تھا۔انگلینڈ نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں 4.2 اوورز میں نصف سنچری مکمل کی تھی۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ ہفتہ کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان  دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل  بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ 
یہ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ 
اسکے علاوہ  میچ کے پہلے دن بھی صرف 35 اوورز ہی کھیلے جا سکے تھے ۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا ۔
 پہلے دن 35 اوورز کے اختتام تک بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے۔