Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

معروف اداکار متھن چکرورتی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب، کہا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

ہندی سنیما کے مشہور و معروف سینئر اداکار متھن چکرورتی کو  دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے اپنے کیرئیر میں کئی بہترین فلمیں دی ہیں اور اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  پوسٹ کرتے ہوۓ یہ  اعلان کیا کہ متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
 انہوں نے لکھا  "متھون دا 'کا شاندار سنیما سفر ہر نسل کو متاثر کرتا ہے!  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے لیجنڈری اداکار، شری متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں نمایاں شراکت کے لیے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔" 
آپ کو بتاتے چلیں کہ متھن چکرورتی کو یہ اعزاز 8 اکتوبر 2024 کو ہونے والی 70ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں دیا جائے گا۔ 
اداکار کے لیے اس ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اب ان کے تمام مداح اور مشہور شخصیات انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں، اس سے قبل متھن چکرورتی کو پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ 
یہ تقریب اپریل میں ہوئی اور اداکار نے صدر دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کیا  ۔
باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے کے اعلان کے بعد متھن چکرورتی نے پیر کو کہا کہ ان کے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔
انہوں نے   خود کو "کولکتہ کے فٹ پاتھ لڑکے سے منسوب کرتے ہوۓ   کہا کہ اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا   تھا کہ انہیں اس طرح کے اعزاز سے نوازا جائیگا ۔ 
میں جو محسوس کر رہا ہوں اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ نہ میں ہنس سکتا ہوں اور نہ ہی خوشی میں رو سکتا ہوں۔"
آپ کو بتادیں کہ کولکتہ میں پیدا ہونے والے متھن چکرورتی نے کافی جدوجہد کے بعد فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔
 انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1977 میں فلم 'مریگیا' سے کیا۔ 
اس فلم کے لیے متھن کو بہترین اداکار ی کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں کئی سپر ڈوپر ہٹ فلمیں دیں۔
 ان کی یادگار فلموں میں اگنی پتھ، مجھے انصاف چاہیئے، ہم سے ہے زمانہ، پسند اپنی اپنی ، گھر ایک مندر اور قسم پیدا کرنے والے  سمیت اور بہت سی دوسری  فلمیں شامل ہیں۔ متھن نے اپنے کیریئر میں ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ، بنگالی اور پنجابی میں 350 سے زیادہ فلمیں کی ہیں۔