Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Entertainment

بالی ووڈ اداکار گوویندا کو پیر میں لگی گولی زخمی اداکار ہسپتال میں داخل ،پولیس تحقیقاات میں مصروف

بالی ووڈ اداکار گووندا آج صبح پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ گووندا صبح کہیں جارہے تھے کہ غلطی سے ان پر گولی چل گئی جس کے بعد انہیں کیئر ہاسپٹل میں داخل کرادیا گیاہے۔
 پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گووندا کی بندوق کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
 جس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ گولی لگنے کے بعد گووندا کی ٹانگ سے خون بہتا رہا جس کی وجہ سے ان کی حالت کافی خراب ہوگئی ہے۔
 اس وقت گووندا اندھیری کے کریتی کیئر اسپتال میں داخل ہیں۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے بتایاکہ اس سلسلہ میں گونددا کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔
اس دوران گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ 
وہ کولکتہ جانے کی تیاری کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اداکار نے ریوالور صاف کر کے الماری میں رکھی تھی تاہم وہ نیچے گرنے سے گولی چل گئی اور انہیں گھٹنے میں گولی لگی۔ تاہم اب ان کی حالت ٹھیک ہے.