این سی پی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بابا صدیقی کو ہفتے کی شام (12 اکتوبر) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات نظر آ رہے ہیں۔
سلمان خان رات دیر گئے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ جیسے ہی اداکار کو بابا صدیقی کے انتقال کی خبر ملی، وہ بگ باس کی شوٹنگ درمیان میں چھوڑ کر اسپتال پہنچ گئے۔اس دوران بھی انہیں سخت سیکورٹی کے ساتھ دیکھا گیا
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان اور بابا صدیقی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا ہے۔ بابا صدیقی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان کے ساتھ ان کی بہت سی تصاویر ہیں جو دونوں کی دوستی کو ظاہر کرتی ہیں
بابا صدیقی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ آج شام 8.30 بجے میرین لائنز اسٹیشن کے سامنے بڑا کبریستان میں ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں کے درمیان سپرد خاک کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ یہ بھی بتا تے چلیں کہ 14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کی۔ پولیس نے اس معاملے میں وکی گپتا اور ساگر پال کو گجرات میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ملزم انوج تھاپن نے پولیس حراست میں خودکشی کر لی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سلمان خان اور ارباز خان کے بیانات بھی درج کیے تھے۔