Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی مشکلوں میں اضافہ ،ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں بنایا ملزم

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو مبینہ طور پر میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اراضی گھوٹالہ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ دائر منی لانڈرنگ کیس میں ملزم بنایا گیا ہے۔
  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے لوک آیکت کے حکم سے درج کی گئی ایف آئی آر  کا نوٹس لینے کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون پی ایم ایل اے کے تحت  سدارامیا  کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
 طریقہ کار کے مطابق، ای ڈی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ملزمین کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرے  اور تفتیش کے دوران ان کے اثاثے بھی ضبط کرسکتی ہے۔ 
سدارامیا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں  اس  معاملے میں نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے ۔