Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

ہریانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل،عصمت دری کے مجرم رام رحیم کیلئے پیرول کا راستہ صاف

عصمت دری کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کیلئے پیرول کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہریانہ حکومت کو پیرول دینے کی اجازت دے دی ہے۔ 
رام رحیم  عصمت دری کے الزام میں 20 سال کی سزا کے تحت جیل میں قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔
رام رحیم نے 5 اکتوبر کو ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل 20 دن کے لیے عارضی پیرول کی درخواست کی تھی۔ 
کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہاہے کہ وہ پیرول سے متعلق قوانین کی تعمیل کو یقینی بنائے۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ رام رحیم  کو چند شرائط کے ساتھ پیرول پر رہا کیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجرم رام رحیم ہریانہ نہیں جا سکتے،انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے نہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے کوئی اپیل کر سکتے ہیں۔ 
کسی بھی طرح کی خلاف ورزی ہونے پر پیرول کی فوری منسوخی ہو سکتی ہے۔ 
واضح رہے کہ رام رحیم  اس وقت ہریانہ کے روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔
انتخابات کے معاملے میں رام رحیم کا ہریانہ کے سرسا۔ امبالا۔ کروکشیتر اور حصار اضلاع میں کافی اثر و رسوخ ہے۔
ان چار اضلاع میں تقریباً 36 اسمبلی سیٹیں ہیں۔
ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔