ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے مہم آج شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔ ہریانہ میں 90 اسمبلی حلقوں کیلئے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
آج انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین ووٹرس کو اپنی جانب راغب کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی کیلئے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا سرما روڈ شو اور ریالیوں میں شرکت کرتے ہوئے ووٹ مانگیں گے جبکہ کانگریس کیلئے دیپیندر سنگھ ہوڈا آخری دن میدان میں اتریں گے۔
ادھر دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچ اکتوبر کو ہونے والی رائے دہی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتہ کی شام ساڑھے 6 بجے کے بعد ہرہانہ اور جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کا سروے جاری ہوسکتا ہے۔ دونوں ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔