انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں طلب کیاہے۔
ایچ سی اے کے سابق صدر اظہرالدین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
محمد اظہر الدین کو یہ پہلا سمن جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں آج ہی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ کیس 20 کروڑ روپے کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق ہے جو کہ ڈیزل جنریٹروں۔ فائر فائٹنگ سسٹم اور حیدرآباد کے اپل میں راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے چھتریوں کی خریداری کیلئے مختص کیے گئے تھے۔