تلنگانہ کی حکومت نے فیملی ڈیجیٹل کارڈ کو متعارف کیا ہے ۔
اس کارڈ کے ذریعہ اب ریاست کی عوام راشن ۔ صحت و دیگر سہولیات سے استعفادہ کرسکتی ہیں ۔
اس سلسلہ میں سکندرآباد کے ہاکی گراونڈ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جہاں وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اس دوران فیملی ڈیجیٹل کارڈ کا افتتاح کیا ۔
فیملی ڈیجیٹل کارڈ کو پائلٹ پروجکٹ کے تحت مخصوص اضلاع میں شروع کیا گیا ہے ۔ جسے ریاست بھر میں شروع کیا جائے گا ۔
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعہ اہل خاندانوں کو حکومت کی جانب سے فلاحی اسکیمات کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ اس تقریب میں جی ایچ ایم سی میئر ریاستی وزراء و دیگر نے بھی شرکت کی ۔