Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

سٹار افغان اسپنرراشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے،محمد نبی سمیت کئی کھلاڑی تقریب میں ہوۓ شریک

افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے3 اکتوبر جمعرات کو شادی کرلی ہے۔ راشد کی شادی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی۔
 دنیا کے عظیم سپنرز میں سے ایک راشد خان  نے پشتون رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اس جشن میں افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ ان میں محمد نبی ،عظمت اللہ عمرزئی، نور احمد، مجیب الرحمان سمیت کئی اہم ستارے شامل تھے۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ 
26 سالہ راشد خان نے اس نسل کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس وقت ان سے بہتر اسپنر کوئی نہیں اور ان کا شمار عظیم کھلاڑیوں میں کیا جا تاہے۔ 
ان کے نام کئی ریکارڈز ہیں جن میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 50 اور 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل راشد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون بولر رہ چکے ہیں۔
راشد  خان اب تک پانچ ٹیسٹ، 105 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے پانچ ٹیسٹ میں 34 وکٹیں، 105 ون ڈے میچوں میں 190 وکٹیں اور 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 152 وکٹیں حاصل کیں۔
 ٹیسٹ اننگزمیں راشد کی بہترین باؤلنگ کارکردگی 137 رنز کے عوض سات وکٹیں ہیں۔
 ون ڈے میں  18 رنز کے عوض سات وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین رنز کےعوض پانچ وکٹیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ راشد نے ون ڈے میں 1322 اور ٹی ٹوئنٹی میں 128.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 460 رنز بنائے ہیں۔
وہیں  راشد نے آئی پی ایل میں بھی 121 میچوں میں 149 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 24 رنز کے عوض چار وکٹیں ان کی بہترین باؤلنگ کارکردگی ہے۔ وہ فی الحال گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور توقع ہے کہ گجرات کی ٹیم انہیں برقرار رکھے گی۔