منصف ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق جموں کی 90 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 15-20 کانگریس کو 16-22 نیشنل کانفرنس کو 28 سے 38 پی ڈی پی کو 8-5 اور مختلف کو 3-5 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی سیٹوں پر تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا ہے، جب کہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے بل بوتے پر تنہا لڑ رہی ہیں۔ تاہم اس بار انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے