جموں و کشمیر میں کسکی بنے گی سرکار؟
جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب میں پلوامہ اسمبلی سیٹ سے پی ڈی پی کے امید وار وحید الرحمن پارہ نے جیت درج کر لی ہے۔
انہوں نے اپنے مد مقابل سے 8148 کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔
جبکہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی ہار مان لی ہے۔
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج اب صاف ہو رہے ہیں۔ جہاں کانگریس اور نیشنل کانفرینس پارٹی کی راہ ہموار ہوتے دیکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 سالوں میں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔ یہاں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو 90 سیٹوں (43 سیٹیں جموں، 47 سیٹیں کشمیر) پر تین مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔