جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب میں بڈگام اسمبلی حلقہ سے عمر عبد اللہ نے جیت درج کر لی ہے۔
انہوں نے 18 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے۔
اسی بیچ میڈیا سے بات کرتے ہوۓ این سی صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم اتحادی پارٹی کے ساتھ جموں و کشمیر میں سرکار بنا رہے ہیں جہاں عمر عبداللہ وزیر اعلی ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے مل کر اسمبلی الیکشن لڑا ہے، جب کہ پی ڈی پی اور بی جے پی نے اپنے طور پر الیکشن لڑا۔ جموں و کشمیر اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوئے۔