جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ نے بڈگام اسمبلی کے علاوہ گاندربل حلقے سے 10 ہزار کے زائد فرق سے شاندار جیت حاصل کر لی ہے۔
عمر عبداللہ نے دو سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائی اور دونوں سیٹوں کو جیتنے میں کامیاب ہوۓ ہیں۔
بتا دیں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج بھی اب صاف ہو رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو ریاست میں اکثریت حاصل ہو رہی ہے۔
وہیں فاروق عبداللہ نے یہ بیان دیا ہے کہ عمر عبداللہ ریاست کا وزیر اعلی ہوں گے۔