Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
Regional

تلنگانہ کے چیف منسٹر آج گیارہ ہزار سے زیادہ ٹیچرس کو دیں گے تقرری لیٹر،روزگار فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج 11 ہزار سے زیادہ ٹیچرس کو تقرری لیٹر حوالے کریں گے۔
 یہ تقریب آج شام چار بجے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔
 اس موقع پر ریونت ریڈی ڈی ایس سی۔2024 میں منتخب امیدواروں میں تقرری لیٹرحوالے کریں گے۔ 
اس دوران چیف منسٹر نے کہاکہ تنگانہ میں عوامی  حکمرانی ہے اور اس عوامی حکمرانی میں نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کیاجا رہاہے۔ 
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل نرسنگ آفیسرس اور اسٹاف نرسیس کے تقریباً 7 ہزار تقررات کئے گئے جبکہ سنگارینی کالریز میں بھی 441 تقررات کئے گئے۔
 انہو ں نے مزید کہاکہ ہماری حکومت کا اولین مقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرناہے ۔
 اور آنے والے دنوں میں روزگار کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔