لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ کرتے ہوۓ کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ،
ریاست میں انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے جمہوریت کی جیت ہے۔
"ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ کئی اسمبلی حلقوں سے آنے والی شکایات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔
ہریانہ کے تمام لوگوں کی حمایت کے لیے اور ہمارے ببر شیر کارکنوں کا ان کی انتھک محنت کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقوق، سماجی اور معاشی انصاف کے لیے سچائی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے اور آپ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو چھ اور اس کی اتحادی نیشنل کانفرنس کو 42 سیٹیں ملی ہیں۔ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 37 سیٹیں ملی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر گامزن ہے۔