Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
Regional

کرکٹر محمد سراج نے سنبھالا ڈی ایس پی کا عہدہ

کرکٹرمحمد سراج نے جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) تلنگانہ کو رپورٹ کرنے کے بعد باضابطہ طور پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
محمد سراج کے ساتھ جناب ایم انیل کمار یادو۔ معزز رکن پارلیمنٹ اور جناب محمد فہیم الدین قریشی، معزز وائس چیئرمین اور صدر TGMREISبھی موجودتھے۔ عزت مآب وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ سراج کو ایک باوقار گروپ-I حکومت کا عہدہ ملے گا۔ یہ وعدہ اس وقت پورا ہوا جب محمد سراج نے آج خدمات جوائن کیں۔
وزیر اعلیٰ نے مستقبل کے کھلاڑیوں کو پروان چڑھانے کے منصوبوں کے ساتھ ریاست میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حمایت کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ محمد سراج نے اس اعزاز پر وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 
جناب ایم انیل کمار یادو اورجناب محمد فہیم الدین قریشی نے اس اقدام کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ کی لگن کا تذکرہ کیا اور تلنگانہ بھر میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کے وژن کا ذکر کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی رہنمائی میں ریاست بھر میں کھیلوں کی سہولیات کو مربوط کرنے کی جاری کوششوں کو بھی نوٹ کیا اور کہا کہ ینگ انڈیا اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام پر بھی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔