Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

ریاست ہریانہ:نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو وزیر اعلی کے طور پر لیں گے حلف، وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ہو گی شرکت

نایاب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ریاست ہریانہ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے 12 اکتوبرہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو پنچکولہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ نائب سنگھ سینی کے ساتھ وزراء کونسل کے دیگر وزراء بھی حلف لیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب 17 اکتوبر 2024 کو دسہرہ گراؤنڈ، پنچکولہ میں صبح 10 بجے منعقد کی جائے گی۔ 
اس تقریب میں پی ایم مودی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈر اور بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ 
بتا دیں کہ 25 جنوری 1970 کو مرزا پور، امبالہ میں پیدا ہوئے، نائب سنگھ سینی بالترتیب بی آر امبیڈکر بہار یونیورسٹی، مظفر پور اور چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ سے گریجویٹ اور ایل ایل بی ڈگری ہولڈر ہیں۔
وہ 1996 میں بی جے پی ہریانہ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے ہریانہ بی جے پی کو تنظیمی طور پر مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہیں بی جے پی میں پہلا بڑا عہدہ 2002 میں امبالہ میں یوتھ ونگ کے ضلع جنرل سکریٹری کے طور پر ملا۔ تین سال بعد 2005 میں انہیں بی جے پی امبالا یووا مورچہ کا ضلع صدر بنایا گیا۔
اس کے بعد وہ ہریانہ میں بی جے پی کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری جیسے عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2012 میں نائب سینی کو امبالہ کا ضلع صدر بنایا گیا۔ انہوں نے پہلی بار 2010 میں نارائن گڑھ حلقہ سے الیکشن لڑا، لیکن ہار گئے۔ 
پھر وہ 2014 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں نارائن گڑھ سے جیت حاصل کی۔
2019 میں، نائب سینی نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا اور کروکشیتر حلقہ سے کانگریس کے نرمل سنگھ کو 3.83 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
اس کے بعد انہیں ہریانہ بی جے پی کا ریاستی صدر بنایا گیا۔ مارچ 2014 میں انہیں منوہر لال کھٹر کی جگہ وزیراعلیٰ بنایا گیا۔