Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

بابا صدیقی کی نماز جنازہ آج باندرہ میں بعد نماز مغرب شام 7 بجے ادا کی جائے گی

این سی پی لیڈر باباصدیقی کو کل رات شرپسندوں نے گولی مارکر قتل کردیا ہے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پورے  ممبئی  سمیت ملک میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق  آج بابا صدیقی کا پوسٹ مارٹم اور نماز جنازہ کے بعد انہیں بڑا قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا۔
 خاندانی ذرائع کے مطابق بابا صدیقی کی تدفین آج رات ساڑھے آٹھ بجے میرین لائنز اسٹیشن کے تحت بڑا قبرستان میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ باندرہ میں بعد نماز مغرب شام 7 بجے ادا کی جائے گی۔ 
اس دوران بالی ووڈ اداکار اور بابا صدیقی کے قریبی سمجھے جانے والے سلمان خان نے بھی بابا صدیقی پر حملے کی خبر سنتے ہی ممبئی کے لیلاورتی ہسپتال کا دورہ کیا۔
 اداکار سلمان خان نے لیلیٰ وتی ہسپتال پہنچ کر باباصدیقی کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور ان کی ہلاکت پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ سلمان خان نے کہاکہ باباصدیقی کی موت سے انہیں صدمہ پہنچا ہے کیونکہ ان کے اور بابا صدیقی کے درمیان کافی اچھے تعلقات تھے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قتل کے اصل ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
 واضح رہے کہ باباب صدیقی ہر سال رمضان المبارک میں ایک عالیشان افطار پارٹی کا اہتمام کرتے تھے جس میں کئی  اہم مہمانوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان اور شاہ رخان بھی شریک ہوتے تھے۔