Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

بی آر ایس ایم ایل سی مدھو سدھن چاری نے کونسل میں قائد حزب اختلاف کا سنبھالاعہدہ

بی آر ایس ایم ایل سی ایس مدھوسودھن چاری نے اتوار کو تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اس موقع پر بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ۔ پارٹی ایم ایل اے سرینواس یادو اور پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
بتا دیں کہ  مدھو سدن چاری نے 9 جون 2014 سے 16 جنوری 2019 تک تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے 2014 کے عام انتخابات میں ورنگل کے حلقہ بھوپال پلی سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 13
 اکتوبر 1956 کو سابق ورنگل ضلع کے نرسکا پلی میں پیدا ہونے والے مدھوسدن چاری نے تلنگانہ تحریک میں اہم کردار ادا کیاتھا۔  تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر ان کا دور اس خطے میں کپاس کے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلانے کی ان کی کوششوں سے نشان زد تھا۔ وہ پارٹی کے اندر مختلف عہدوں پر فائز رہے جن میں جنرل سکریٹری اور پولٹ بیورو ممبر بھی شامل ہیں۔