Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
Politics

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا ہوگا آج اعلان سہ پہر ساڑھے تین بجے الیکشن کمیشن کی ہوگی پریس کانفرنس

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج دوپہر مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے۔
اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3:30 بجے ایک پریس کانفرنس کرے گا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن بتائے گا کہ انتخابات کتنے مرحلوں میں ہوں گے اور کیا تیاریاں کی گئی ہیں۔
 اس بار مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کافی دلچسپ ہونے جا رہے ہیں۔ شیوسینا اور این سی پی دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیو سینا اور شرد پوار گروپ کی این سی پی مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کے تحت الیکشن لڑے گی۔ 
اس کے علاوہ ایکناتھ شنڈے گروپ کی شیو سینا اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی مہاوتی اتحاد کے تحت الیکشن لڑیں گی۔اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا کی 288 اسمبلی سیٹوں کیلئے 3 مرحلوں میں انتخابات ہوسکتے ہیں ۔ اس دوران جھارکھنڈ میں بھی اس مرتبہ انتخابات کافی دلچسپ ہونے والے ہیں.