تلنگانہ میں ڈی ایس سی 2024 کے ذریعہ منتخب امیدواروں کی پوسٹنگس کے لیے کونسلنگ ملتوی کر دی گئی۔
محکمہ تعلیمات نے اعلان کیا کہ ریاست گیرسطح پر اساتذہ کی جائیدادوں کے لیے کونسلنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ ڈی ایس سی میں منتخب اساتذہ کو تقررات نامہ پہلے ہی حوالے کئے جا چکے ہیں۔
نئے ٹیچرس کو آج پوسٹنگ دی جانے والی تھی اور اس کیلئے کونسلنگ کی جانے والی تھی۔تازہ طور پر اچانک کونسلنگ ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے امیدواروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔حکام کی جانب سے نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیاگیا.